ابو ظبی میں دفاعی نمائش، طیاروں کے شاندار اسٹنٹس

February 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ابوظبی میں سالانہ دفاعی نمائش جاری ہے، 5 روزہ نمائش میں پاکستانی پویلین توجہ کا مرکز ہے۔

دفاعی نمائش کے موقع پر طیاروں کے شاندار اسٹنٹس نے آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں فرانس ، مراکش، اٹلی، برطانیہ، امریکا،روس اورچین سمیت62ممالک کی1300سے زائد دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان کا پویلین بھی توجہ کا مرکز ہے۔

شرکا پاکستانی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

یہ نمائش جمعرات تک جاری رہے گی۔