دو دن وقفے کے بعد سپر لیگ میلہ آج سے شارجہ میں سجے گا

February 20, 2019

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ فور کے میچ دو دن کے آرام کے بعد بدھ سے شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہورہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل دبئی نے سات میچوں کی میز بانی کی تھی۔کوئٹہ کی قیادت سرفراز احمد اور ملتان کی کپتانی شعیب ملک کررہے ہیں۔کوئٹہ کی ٹیم دوبار رنرز اپ رہ چکی ہے۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں اس نے دونوں میچوں میں ٹارگٹ عبور کیا ہے۔