سپر لیگ میچز کیلئے پلان تیار کرلیا، کمشنر کراچی

February 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے سیکوریٹی اور ٹرانسپورٹ کا پلان مرتب کر لیا، کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسپورٹس سٹی قرار دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کراچی بھر میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ کراچی کی مختلف پارکس اور کھلی جگہوں پر میچز دکھانے کیلئے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی ۔ میونسپل کمشنر سیف الرحمن نے کہا کہ کراچی کی صفائی بھی کی جا رہی ہے۔