بقایاجات کی عدم ادائیگی، متعدد مزارات کی بجلی منقطع، زائرین کو مشکلات

February 20, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر کے متعدد مزارات میں بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ بقایاجات کی عدم ادائیگی کے باعث کے۔ الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کی گئی ہے، مزارات میں حضرت قطب عالم شاہ بخاری ،حضرت غائب شاہ ،نوری شاہ غازی اور دیگر مزارات شامل ہیں۔