جائیداد کے تنازع پر قتل، موٹر سائیکل سواروں نے بھی ایک شخص کو مار دیا

February 20, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تھانہ نیلور کے علاقے تیرماہ سیداں میں زمین کے تنازع پر تین افراد نے برکت حسین کےگھر میں گھس کر اس کے بھائی حیدر حسین شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر وقاص شاہ اورخضرشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے کے تفتیش انسپکٹر انیس اکبر کے مطابق فریقین ایک ہی خاندان سے ہیں، تھانہ سہالہ کےعلاقے بھنگر یلی میں تین نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نزاکت حسین کے سر میں گولی مارکر اسے قتل کردیا،پولیس نے مقتول کے بھائی حسنین سخاوت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔