سعودی عرب : تبوک میں برفباری کا طوفان

February 20, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سعودی عرب کی ریاست تبوک میں برفباری کے طوفان کے باعث تبوک کی پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

دنیا بھر کے کئی ممالک کی طرح سعودی عرب بھی اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جہاں برف باری نے قدرت کے حسین رنگ بکھیر دیئے۔

ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کا دلفریب منظر سعودی عرب کی ریاست تبوک میں دیکھنے کو ملا جب طوفانی برفباری ہوئی اورہر طرف سفید چادر بکھری نظر آئی۔

یوں پہاڑوں اور درختوں پر ہر سو پھیلی برف اور سفید کے گالوں سے ڈھکے خوبصورت نظارے کو دیکھ کر لوگ جہاں حیران ہوئے وہیں برف باری کے اس منفرد منظر کے بے حد مز ے بھی لیے ۔