حارث رؤف کی اسپیڈ اور سوئنگ سے میتھیو ہیڈن متاثر

February 21, 2019

شارجہ (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیاکے سابق ٹیسٹ بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولنگ کے ٹیلنٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار ہے ان کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ، لاہور قلندرز کے حارث رئوف کی اسپیڈ اور سوئنگ حیران کن ہے۔ حارث غیر روایتی ڈپولپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں۔ وہانٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی فتوحات میں مرکزی کردار ادا کرسکتے۔ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان نہیں جائوں گا ، امید ہے جلد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔