’پاکستانی موقف کی تائید پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں‘

February 21, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی موقف کی تائید کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس کی طرف سے کسی ایڈونچر کا فوری جواب دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام ان کے خط کا مثبت جواب آیا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک فریق امن کی بات کر رہا ہے اور دوسرا فریق جنگ کی۔

واضحرہے کہ سعودی عرب نے بھارتی دباؤ کے باوجود پاکستان کی مذمت سے انکار کردیا اور سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ اُن کا ملک کیسے پاکستان کی مذمت کرے جب اُن کے سامنے ابھی کوئی ثبوت ہی موجود نہیں ہے۔