چین، مصنوعی ذہانت والی خاتون ورچوئل اینکر متعارف کرا دی گئی

February 21, 2019

چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے مصنوعی ذہانت والے مرد ورچوئل اینکر کے بعد مصنوعی ذہانت والی دنیا کی پہلی خاتون ورچوئل اینکر متعارف کرادی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چینی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت والی یہ ورچوئل اینکر بالکل انسانی اینکر کی طرح خبریں پڑھ سکتی ہے اور دن کے 24 گھنٹے تک کام کر سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت کے ذریعے پر کام کرنے والی یہ غیر انسانی اینکر اگلے ماہ سے چینی خبر ایجنسی کے لیے کام شروع کرے گی۔