لاہور (نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے انتخاب کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دےدی، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایڈوائزر برائے وزیر اعظم ڈاکٹر عشرت حسین ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں۔