چین میں چاقو بردار شخص کا حملہ،11 افراد زخمی

February 21, 2019

چین کے شہر جیان میں چاقو بردار شخص نے راہ گیروں پر حملہ کرکے 11 افراد کو زخمی کردیا۔

چینی حکام کے مطابق پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے،جس کی شناخت 33 سالہ گو کیبین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے۔

چاقو حملے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور طالب علم شامل ہیں۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔