ہالی ووڈ فلم دی ہائی وے مین کا پہلا ٹریلر جاری

February 21, 2019

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم دی ہائی وے مین(The Highwaymen)کا پہلاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جوہن لی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک بد نام زمانہ جرائم پیشہ گروہ کو پکڑنے کیلئے نکل پڑتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کیون کوسنر،ووڈی ہارلسن،کم ڈکینز،جوہن کیرول،تھامس مین،ڈیوڈ فر اور کیتھی بیٹز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل جے میلون اور کاسے سلور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔