پنجاب میں اثاثوں اور مفادات کا جائزہ لینے کیلئے نیا کمیشن بنے گا

February 22, 2019

اسلام آباد (طارق بٹ) پنجاب سے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں اور مفادات کا جائزہ لینے کے لیے کوئی نیا کمیشن قائم کیا جا رہا ، حال ہی میں منظور کردہ پنجاب پریونشن آف کنفلکٹ آف انٹرلیٹ بل کے تحت قائم کیے جانے والے کمیشن کو منتخب نما ئندوں اور اعلیٰ حکام کے اثاثوں اور مفادات کا سالانہ جائز ے کا اختیار ہو گا، تب قانونی تقاضوں کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے، حکومت پنجاب جو ایک آزاد کمیشن قائم کرنے جا رہی ہے وہ چیئرمین اور دو ارکان پر مشتمل ہو گا، حکومت پنجاب کی قائم کردہ سلیکشن کمیٹی ناموں کی سفارش کرے گی سرکاری بنچوں سے رکن کمیشن کا چیئر مین ہو گا۔