مختیار ٹائون میں سٹرک پر گڑھے کی مرمت نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

February 22, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر) مختیار ٹائون المصطفیٰ روڈ یونین کونسل 42 کی مرکزی گلی کی سٹرک پر گڑھے کی مرمت نہیں ہوسکی ،جس کی وجہ سے اہل علاقہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحان اللہ خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر ،ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا کہ سڑک تعمیر کی جائے بصورت دیگر بلال چوک شجاع آباد روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہوں گے، حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔