ایوانکا کی والدہ اور ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ کی سترویں سالگرہ

February 22, 2019

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اپنی والدہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ کی سترویں سالگرہ منائی۔

ایوانکا ٹرمپ نےسوشل میڈیا پیغام میں والدہ کے ساتھ بچپن کی تصویر شئیر کرتے ہوئے ان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

کامیاب بزنس وومن، مصنف اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ایوانا ٹرمپ زیورات اور ملبوسات بنانے والے بیوٹی برینڈ کی مالک ہیں۔

ایوانا ٹرمپ امریکی صدر کی پہلی بیوی تھیں۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی شادی 1977 سے 1992 تک برقرار رہی۔ ان سے طلاق کے بعد ٹرمپ نے دوبار مزید شادیاں کیں۔ ایوانکا کے علاوہ ان کے ٹرمپ سے دو بیٹے ٹرمپ جونئیر اور ایرک ٹرمپ ہیں۔