ٹیکسز کا بوجھ غریبوں پر لادنا کسی طور بھی درست فیصلہ نہیں، ثروت قادری

February 23, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیکسز کا بوجھ غریبوں پر لادنا کسی طور بھی درست فیصلہ نہیں ہے ،ٹیکس کے خلاف نہیں مگر تمام ٹیکسز کا بوجھ غریبوں پر ہی کیوں، سرمایہ داروں، فیکٹری مالکان اور سیاستدانوں ،صعنتکاروں سے ٹیکس کیوں وصول نہیں کئے جاتے ،غریبوں کو ٹیکس فری اور تعلیم وصحت کے ساتھ کاروبار کی سہولتیں فراہم کی جائیں، ملک کی سلامتی اور معاشی استحکام کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کا بڑی جرأت مندی سے مقابلہ کیا ہے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں دہشتگردی وانتہاپسندی اور خطے کا مسئلہ ہے ،پاکستان نے اس پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔