سارہ علی خان اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہیں گی

February 23, 2019

بالی ووڈ نواب سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ ہی رہیںگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل سارہ نے انسٹاگرام پر کچھ ایسی پوسٹ کی تھیں جن سے ان کے مداح کشمکش میںمبتلا ہوگئے تھے کہ شاید سارہ اپنے الگ اپارٹمنٹ میںمنتقل ہو رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروںمیں سارہ کو اپنا سامان سیمٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر انہوںنے یہ بھی لکھا تھا کہ وہ نئی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

سارہ کی اس پوسٹ کے بعد سےہی میڈیا میںان کا اپنی والدہ کے گھر سے الگ اپنے اپارٹمنٹ میں رہنے کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم اداکارہ نےان افواہوںکی تردید کردی ہے۔

سارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ایڈ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویریں تھیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’ فی الحال اپنی والدہ سے الگ رہنے کا کوئی خیال نہیں،ہاں انہیں ایسی خبروںسے تنگ کر کے مزہ ضرور آتا ہےـ‘