پاک بھارت کشیدگی، دفترخارجہ کا کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل

February 23, 2019

دفتر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایمرجنسی حالات کےلئے بنایا گیا کرائسز مینجمنٹ سیل 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کےلئے تیار ہے،جنگ مسلط کی گئی تو جواب دیں گے۔

ترجمان کے مطابق کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی اور سرحدی صورتحال سے متعلق رابطے میں رہے گا،اگر بھارت نے بین الاقوامی سرحد پر کوئی کاروائی کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔