جنگجوئیانہ ماحول میں حقائق کی موت

February 24, 2019

جنگجوئیانہ اور مخاصمانہ ماحول میں سب سے پہلے حقائق اور معروضیت کا قتل ہو جاتا ہے اور پھر امن و آشتی کے بیانیے کا۔ پلوامہ کے خودکش حملے میں چالیس سے زیادہ بھارتی ریزرو فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت سے بھارت میں جو کہرام مچا تو بدلے کا بیانیہ ایسا چلا کہ ہوشمندی کی آوازیں کہیں گم ہو کر رہ گئیں اور کشمیریوں کی دیرینہ آہ و بکا نہ صرف یہ کہ گھٹ کر رہ گئی بلکہ بھارت میں کشمیریوں کو سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔ اب تمام کشمیری مسلمان اور قوم پرست ’’دشمن‘‘ کے ایجنٹ ٹھہرے اور وہ بھی زیرِ عتاب جو بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے دائرے میں سیاست کے قائل رہے ہیں۔ حالتِ جنگ میں حربی سُبکی کا بوجھ کون اُٹھاتا ہے جب قومی سورماؤں کو انتخابی معرکہ بھی درپیش ہو۔ ایسے میں ناکام جابرانہ و فسطائی پالیسیوں کے خمیازے کا ذکر یا پھر اپنی ہی انٹیلی جنس کی ناکامی کا تذکرہ ’’قومی مفاد‘‘ کے خلاف قرار دیئے جانے کے بعد گھات میں بیٹھے دشمن کے قدموں کی ’’نشاندہی‘‘ سے سرحد پار کمیں گاہوں کا سراغ لگانے اور ’’دشمن کو سبق سکھانے‘‘ کے بیانیے سے اختلاف کی گنجائش کہاں بچتی ہے، جس میں کوئی امن کی فاختہ اپنی بے وقت کی راگنی بجانے کا خطرہ مول لے۔ عین اس وقت دہشت گردی کے اعتراف کا اعزاز حاصل کرنے والوں کی شہادت (جو آرمڈ پروپیگنڈہ کہلاتا ہے) پہ کوئی منہ چھپائے تو کیسے؟ ’’دشمن سرزمین‘‘ پہ دہشت کے چلتے پھرتے اشتہاروں کی موجودگی میں دہشت سے تائب دہشت گردی کی آکاس بیل کو تلف کرتی انتظامیہ فقط آئیں بائیں شائیں کرتی رہ جاتی ہے۔ مالی بحران میں پھنسی وزیراعظم عمران خان کی حکومت تو ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہانہ استقبال کی شاہی تیاریوں میں ایسی مگن تھی کہ اُس کے پاس ایران، افغانستان اور بھارت کی جانب سے لگنے والے ’’سرحد پار سے دہشت گردی‘‘ کے الزامات کا جواب دینے کا وقت ہی نہ تھا اور اس بھولپن کا کسی کے پاس کیا جواب کہ ہم کیوں ایسے موقع کو خراب کرتے جو ہماری قسمت کو شہزادے کی فیاضی سے بدلنے کو تھا۔ وزیراعظم نے اس معاملے پر قوم سے فی البدیہہ خطاب کیا بھی تو اس کی اتنی ایڈیٹنگ کی گئی (جو ضروری تھی) کہ اس کا بھارتی میڈیا پرخوب مذاق اُڑایا گیا اور جس نکتے پر بھارتی میڈیا کو توجہ دینا چاہئے تھی وہ تھی اُن کی واشگاف یقین دہانی کہ حکومتِ پاکستان تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہے اور اُنھوں نے ایسی ٹھوس شہادت پر مبینہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھارت کے ساتھ دہشت گردی کے مُدعے پر بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے والوں کو برملا ملک دشمن قرار دیتے ہوئے اپنی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بھارت میں چھائی جارحانہ قوم پرستی کے ماحول میں نئے پاکستان کی یقین دہانی پر کسی نے کیا کان دھرنے تھے، اُلٹا 2001میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ممبئی کی بڑی دہشت گردی اور پٹھانکوٹ تک میں کی گئی نامکمل تفتیش کے یکطرفہ حوالوں سے وزیراعظم کی استدعا کو درخورِ اعتنا نہ سمجھا گیا۔ایسے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان اور بھارت کا دورہ نے بیک ڈور ڈپلومیسی کو ایک نادر موقع فراہم کیا۔ یقیناً جن یقین دہائیوں کا ذکر وزیراعظم کی تقریر اور پھر کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کیا گیا۔ شاید اسی طرح کی ٹھوس تجاویز سعودی شہزادے کے ذریعہ مودی سرکار کو باور کرائی گئی ہوں گی۔ بھارت سعودی مشترکہ بیان میں بھی اس کی جھلک دکھائی پڑتی ہے۔ اس میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے ’’ضروری شرائط‘‘ پوری کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ کابینہ کی قومی سلامتی کے اجلاس میں پھر سے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر زیادہ دلجمعی سے عملدرآمد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدامات کا ذکر یونہی نہیں کیا گیا۔ دو جماعتوں پر پھر سے بندش عائد کر دی گئی ہے اور ایک کالعدم جماعت کے بہاولپور میںقائم مدرسہ اور جامعہ مسجد کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا ہے اور اس اعلان کے ساتھ کہ اِس جماعت کے اس مبینہ ہیڈکوارٹر سے کوئی قابلِاعتراضمواد اور اسلحہ برآمد نہیںہوا۔ بھلے بھارتی میڈیا کیسی ہی ہوائیاںچھوڑتا رہے، افغان جہاد سے ردّالفساد تک ایک لمبی تاریخہے۔ جو کانٹے بچھائے گئے تھے اور جہاد کی جو نرسریاںبنائی گئی تھیںوہ ان کے باغبانوں کیلئے سوہانِروح بن گئی ہیں۔ کتنوںکو نگل پائیں، کتنوںکو اُگل پائیں۔ کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی میںپھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اُکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیںاس بار یہ عزم دہشت کی باقیات کا کتنا صفایا کر پاتا ہے۔ یہ عزم کہ پاکستان کو ہم دہشت گردوںکے ہاتھوںمیںیرغمال بننے نہیں دیںگے قابلِستائش ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم اُن کے ہاتھوںیرغمال بنے رہے ہیں جو عفریت ’’دشمن‘‘ کے لئے پالے گئے تھے، اُن کی اپنی نظریاتی و تزویراتی خودمختاری ہے۔ اُنہیںکسی متبادل پر راغب کرنے کی سوجھی بھی تو وہ شہری و دیہیمعاشرے میںپھیلتے چلے گئے اور ریاست تو ریاست معاشرہ بھی ان کا یرغمال بن کے رہ گیا۔ نہ صرف پاک بھارت تعلقات اور پورے خطے کی اجتماعی معاشی بڑھوتری، بلکہ کشمیریوںکی انتفادہ کا اخلاقی جواز دہشت کے عالمی طعنوںکی نذر ہو گیا ہے۔ کشمیریوںکو ’’مہمان جہادیوں‘‘ کی ضرورت ہے نہ کسی بیساکھی کی۔ بھارتی جمہوریہ کب تک کشمیریوںکو فوجی جبر کا نشانہ بناتے ہوئے فسطائیت کی اسیر رہے گی؟بھارتی حکمرانوںکی کشمیر میںبربرئیت کو اگر کوئی سہارا دیتا ہے تو وہ ہے دہشت گردی جس کا بہانہ بنا کر ہر طرحکے بہیمانہ اقدامات کئے جاتے ہیں۔ صرف بھارت ہی نہیں، ایران میںجاری دہشت گردی کی کارروائیوں میںایرانی حکومت بھی پاکستان پر الزامات عائد کر رہی ہے۔ سیستان بلوچستان میں 27انقلابی گارڈز کی ہلاکت پر حکومتِایران نے جیش العدل نامی تنظیم کو موردِالزام ٹھہرایا ہے اور جس نے اس کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ پاکستان کے وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیںدیںگے۔ ماضی میںپاکستان کے سلامتی کے اداروںنے ایرانی پاسداران کی بازیابی کے لئے نہایت قابلِستائش خدمات انجام دی تھیں۔ اگر پاکستان کو سعودی ایرانی تاریخی مناقشے میںنہیںپھنسنا تو پاک ایران سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانا ہو گا اور جس فرقہ وارانہ جنگ نے عراق، شام اور یمن کو بھسم کیا ہے اس سے پاکستان کو محفوظ رکھنا ہے۔ پاکستان اپنے ہی گھر کی مزید صفائی کرے۔ دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنا ہے تو نہ کوئی اچھا دہشت گرد ہے نہ دوست دہشت گرد۔ دہشت گردی کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے حالیہ اجلاس میںپاکستان کی آٹھ کالعدم تنظیموںکو معمولی سے درمیانے درجے کے خطرے کی فہرست میںشامل کرنے کے اقدام کو تسلیم نہیںکیا گیا ہے اور پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ دوسرے ممالک کو لاحق خطرات کے پیشِنظر وہ شدت پسند عناصر کے بارے میںاپنی پالیسی تبدیل کرے۔ بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے سے بچنے کیلئے حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنگجوئیت کے ماحول میںحقائق کی موت پر بس آنسو ہی بہائے جا سکتے ہیں۔