عدم برداشت کا شاخسانہ،چوتھی جماعت کےطابعلم نےساتھی کو چھری مار کر زخمی کردیا

February 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا شاخسانہ،بالغ افراد کے علاوہ بچے بھی محفوظ نہ رہ سکے،جس کی مثال محمدی اسکول انٹیلی جنس کالونی سلطانہ آباد میں چوتھی جماعت کے طالبعلم 12سے 13سالہ ماجد خان کی ہے جس نے اپنے ہم جماعت محمد ہارون کو کاپی چوری کرنے کا الزام لگانے پر چھری سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا،طالبعلم کا گردہ شدید متاثر ہوا ہے،وقوعے کی ایف آئی آر متاثرہ طالبعلم کی والدہ مسماۃ رضیہ کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا پولیس کسٹڈی ریمانڈ دیدیا ہے۔