ٹیم میں واپسی کا نہیں پی ایس ایل کے بارے میں سوچ رہا ہوں، سمیع

February 24, 2019

شارجہ(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد یونائیٹیڈ کے 37سالہ کپتان ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد سمیع کا انٹر نیشنل کیئریئر شائد اب ختم ہوچکا ہے۔انہوں نے اپنا آخری ون ڈے مئی2015میں کھیلا تھا۔ سمیع کہتے ہیں کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کا نہیں اس وقت پاکستان سپر لیگ کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اب تک ٹیسٹ،ون ڈے اور پی ایس ایل سمیت ساتویں بار ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا ہے۔محمد سمیع نے زلمی کے خلاف شارجہ میں مسلسل تین گیندوں پر وہاب ریاض، عمید آصف اور حسن علی کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔شارجہ میں و یسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی ۔ ان تین ویسٹ انڈین بیٹسمینوں ریڈلی جیکبست کوری کولی مور اور کیمرون کفی کے نام شامل تھے۔اس ون ڈے ہیٹ ٹرک کے صرف تین ہفتے بعد انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ اس بار انھوں نے لاہور میں ایشین ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں سری لنکا کے چاریتھا فرنینڈو، نوآن زوئسا اور مرلی دھرن کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا تھا۔