لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کا پینل جیت گیا، حفیظ الرحمٰن صدر منتخب

February 24, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار حفیظ الرحمٰن چودھری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے۔حفیظ الرحمٰن چوہدری 3871 ووٹ لیکر 1480کی لیڈ کیساتھ کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے حامد خان گروپ کے خادم حسین قیصر اور پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار ساجد بشیر شیخ کو شکست دی۔