سیاست نسل و زبان کی بجائے طبقاتی نظام کیخلاف ہونی چاہئے ،غنویٰ بھٹو

February 24, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری سیاست نسل اور زبان کی بنیاد کی بجائے طبقاتی نظام کے خلاف ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز ’’ترقی پسند سیاست کا مستقبل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایاز لطیف پلیجو، بشریٰ گوہر ، لعل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ سندھی پاور پالیٹکس کرتے رہیں گے جو اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ سندھی دریائے سندھ کے کنارے بیٹھ کرکتاب پڑھتے رہیں گے اور جب وہ نیند سے بیدار ہونگے تو ہوجمالو پر رقص کا مظاہرہ کریں گےوہ اس غلط فہمی سےباہر نکلیں۔ ارشاد رانجھانی کو اس لئے قتل نہیں کیا گیا کہ وہ سندھی تھا بلکہ وہ چور تھا اس لئے اسے قتل کیا گیا،اور اس نے چوری اس لئے کی کیونکہ وہ غریب آدمی تھا۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ بائیں بازو کا مسئلہ یہ ہے کہ امتحان کی تیاری اچھی کرتے ہیں لیکن امتحان کے دن تیار نہیں ہوتے۔