سینیٹر بیگم نجمہ حمید کے گھرچورجاگھسے

February 24, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینیٹر بیگم نجمہ حمید کے گھرچورجاگھسے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں رہائش پذیرپاکستان مسلم لیگ (ن )کی خاتون سینیٹربیگم نجمہ حمید نے تھانہ نیوں ٹاؤن کو درخواست دی کہ 3نامعلوم چور چاربجے سہ پہران کے گھر میں گھس آئے اوران کی کار کے تالے توڑ کر گاڑی چوری کرنے لگے اس دوران ان کاملازم آگیا جس پرملزم فرار ہو گئے ۔ ایک ملزم نے فائر نگ بھی کی۔ اسی گھر سے کچھ عرصہ پہلے سابق وفاقی وزیر اطلاعات اوربیگم نجمہ حمیدکی بھانجی مریم اورنگزیب کی گاڑی بھی چوری ہو چکی ہے جو تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے برآمد کروا کے دی تھی ۔