پاکستانی اداکار شہریار منور کی رسم منگنی

March 05, 2019

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شہریار منور کی منگنی ہوگئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار شہریار منور کی منگنی کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری معلومات کے مطابق شہریار منور نے ’ہالہ سومرو‘ نامی لڑکی سے منگنی کی ہے جو کہ ڈاکٹر ی کے شعبے سے منسلک ہیں۔

منگنی کی تقریب میںاداکار تھری پیس سوٹ میں نظر آئےجبکہ اُن کی منگیتر یعنی ہالہ سومرو نے گلابی رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شہریار منورنئی پاکستانی فلم ’غازی‘ میں ہیرو کے کردارمیں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور طلت حسین شامل ہیں۔

فلم غازی رواں سال مارچ 29 کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔