’متھیرا‘ نے’شہریارمنور‘ کی منگیترکی حمایت کردی

March 06, 2019

پاکستانی اداکار شہریار منور نے حال ہی میں اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے بعد سے ان کی منگیتر ہالا سومرو کو سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزار ہے‘سے شہرت حاصل کرنے والے پرُکشش اداکار شہریارمنور نے اپنی منگیتر کی تصویر شئیر کی جس کے بعد ان کے مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

شہریار کے مداحوں نے لکھاکہ ’بالکل نہیں اچھی لگ رہی ‘،’کسی خوبصورت سے کرتے یہ عجیب سی ہے‘۔

جبکہ ایک خاتون نے لکھا کہ ’ آپ خود بہت خوبصورت ہیں پر آپ کی منگیتر آپ کے ساتھ جچ نہیں رہی‘۔

کچھ لوگوں نے اندازہ لگانےکی کوشش کی کہ شاید والدین کے دبائو میںآکر یہ فیصلہ کیا۔

شہریار کی منگیتر ہالا سومرہ کی حمایت میںپاکستانی اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ’شہریار کی منگیتر کو بر ا کہنے والے اپنی زبان بند کرلیں ،ہالا بہت خوبصورت ہیں‘۔