’گرین لینڈ‘ کی برف سردیوں میں بھی پگھلنے لگی

March 08, 2019

برف پوش پہاڑوں کا جزیر ہ گرین لینڈ بھی آب وہوائی تبدیلیوںکی زد میںآنے لگا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سائنسدانوں اور آب وہوائی تبدیلیوں کے ماہرین نےسردی میںبھی گرین لینڈ کی برف پگھلنےکا انکشاف کردیا ہے۔

ان پہاڑوںکی برف پگھلنا خطرے کی علامات بتائی گئی ہیں کیونکہ گرین لینڈکی برف پگھلنے سے سمندری سطحمیںوافر مقدار میں اضافہ ہونے کا امکا ن ہے جس سے ساحلی علاقوںکے قریب آبادی کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سائنسدانوںکا کہنا ہے کہ 1992سے2012کے درمیان گرین لینڈ کی برف بہت بڑے تودوںکی شکل میں الگ ہوتی تھی اور پھر رفتہ رفتہ پگھلتی تھی جبکہ اب پورے وسیع و عریض جزیرے کی برف ایک ساتھ پگھلنا شروع ہوگئی ہے۔

پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی اور آب وہوائی تبدیلیاںایک بے حد مشکل مسئلہ بن گئی ہیں جن کا فوری حل نکالنا اشد ضروری ہوگیاہے۔