بھارت نے جینٹلمین گیم کو بھی سیاست زدہ کردیا

March 08, 2019

بین الاقوامی ایک روزہ میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کے آرمی کیپ پہننے پر وزیراطلاعات فواد چودھری نے دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ’’یہ صرف کرکٹ نہیں ہے‘‘، میں امید کرتا ہوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جینٹلمینز گیم کو سیاست زدہ کرنےکے خلاف ایکشن لے گی۔

ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگربھارتی کرکٹ ٹیم باز نہ آئے تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کے لئے بازوؤں پر سیاں پٹیاں باندھنی چاہئیں۔

فواد چودھری نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ اس بارے میں باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرائے۔


واضح رہے کہ بھارتی جنگی جنون اب ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے کرکٹ کے کھیل میں بھی آگیا ہے، آج آسٹریلیا کے خلاف رانچی میں تیسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کیموفلاج کیپ پہن کر میدان میں اُتری تھی۔