بہار نے کھلتے پھولوں، پھوٹتی کونپلوں کیساتھ منظر بدل دیا

March 11, 2019

موسم بہار کھلتے پھول اور خوشبو بھی ساتھ لاتا ہے، بہار میں مرجھائے پھول کھلتے ہیں تو دیکھنے والوں کے نہ صرف دل کھل اٹھتے ہیں بلکہ یہ پھول نظر کو بھی تازگی بخشتے ہیں۔

موسم کی رت بدلی سردی کے مو سم نے الوداع کہا تو بہار نے کھلتے پھولوں، پھوٹتی کونپلوں کے ساتھ منظر ہی بدل دیا ہے۔

ہر جگہ سرخ، پیلے، نیلے، گلابی، سبز پھولوں اور پتو ں نے ما حو ل کو انتہائی خو شگوار بنا دیا ہے، اس دلکش صورت حال میں ہر کسی کی خواہش ہے کہ اس کے ارد گر د کا ماحول بھی پھولوں کے ساتھ ہی مہکتا ہو۔

پارکوں، نرسریوں اور پھولوں کے باغیچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، موسم بہار کے قدرتی حسن سے ہر طرف خوب صورتی پھیلی ہوئی ہے، پھولوں کے کھلنے سے جہاں دل مہک رہے ہیں، وہیں پھولوں کا کاروبار کر نے والوں کی نرسریوں پر رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

پت جھڑ کے بعد جب بہار آئی تو رنگ برنگے خو ب صورت پھو ل کھل اٹھے ہیں، ان پھولوں نے ما حول کو بھی خو شگوار بنا دیا ہے۔