ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم 'الہ دین'کا نیا ٹریلرجاری

March 12, 2019

الہ دین کا نا م سنتے ہی اس کا جادوئی قالین اور چراغ کا خیال آتا ہے تاہم اب یہ فینٹسی کرداراپنے جادوئی چراغ سے نکل کر جادوئی قالین پر سوار ہو کر پھر سے واپس آرہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینٹسی فلم 'الہ دین'کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

ہدایتکارGuy Ritchieکی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔

غیر معمولی اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے مالک اس جن الہ دین کے گرد گھومتی فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ،بِلی میگنوسن،نوامی اسکاٹ،مینا مسود،نومان ایکر،نسیم پیڈریڈ،ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔