مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ16 مارچ کو سنایا جائیگا

March 13, 2019

پشاور(آئی این پی ) پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ دونوں فریقین کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ کیس کا فیصلہ 16 مارچ کو سنایا جائے گا۔