عثمان خالد بٹ ’مرد مارچ‘ کے خلاف

March 14, 2019

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے مرد مارچ کے خلاف اظہار خیال کردیا۔

پاکستانی ڈراموںمیں جلوہ گر ہونے والے خوبرو اداکار کا کہنا ہے کہ مر د مارچ کرنے کا مقصد گذشتہ ہفتے کئے گئےعورت مارچ کو دبانا اور مخالفت کرنا ہے۔


عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ مردوںکو عورت مارچ سے پریشانی لاحق ہوگئی ہے اس لئے وہ مرد مارچ کے حمایتی ہوگئے ہیں‘۔

اداکار نے مرد مارچ کرنے والوںپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپس کی بات ہے پر کیا سچ میں آپ لوگوں کی عورت مارچ سے اتنی توہین ہوگئی ہے‘۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے عورت مارچ میںشامل کیے گئے پوسٹرز کو نازیبہ قرار دیا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ ان میں نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔


عورت مارچ کی مخالفت کرنے والوںپراداکار عثمان نے کہا کہ ’عورت مارچ میں فحاشی نہیںتھی جو پوسٹرز تھے وہ ان مسائل پر تھے جو خواتین کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیںاور اگر کوئی فحاشی نظر بھی آئی تو یعنی آپ اس کے پیچھے کا اصل پیغام ہی نہیںسمجھ سکے‘۔


عثمان کو جواب دیتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ ’اس بات کو ماننے میںکوئی شرم نہیں ہونی چاہیےکہ عورت مارچ میںبعض پوسٹرز سچ میں بیہودہ اور غیر متعلقہ تھے‘۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کو مرد مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سے متعلق کئی تصویریںبھی شیئر کی جارہی ہیں جن پر عوام کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔