تعلیم اور کیریئر دونوں اہم ہیں:عائزہ خان

March 14, 2019

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہےکہ زندگی میں تعلیم اور کیریئر دونوں بہت اہم ہیں۔

نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں عائزہ خان کو یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے رول ماڈل کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔عائزہ خان نے کہا کہ بعض لڑکیاں کیریئر بنانے کے لیے اپنی پڑھائی چھوڑ دیتی ہیں ایسا ہر گز نہیں کرنا چاہیے،عائزہ نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اورکیریئردونوں کو ساتھ لے کر چلنا چائیے۔


عائزہ خان نےتقریب سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کچھ سال پہلے کی بات ہے جب وہ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشنز اینڈ اکنامکس میں زیرِ تعلیم بھی تھیں اور اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی کیا تھا۔

عائزہ نے تقریب میں کی گئی گفتگو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پربھی شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ بہت مشکل وقت تھا جب وہ اپنی تعلیم کیساتھ شوٹنگ پر بھی جایا کرتی تھیں۔

انہوں نےکہاکہ کئی بار شوٹنگ کی وجہ سے وہ فُل میک اپ میں کلاس لینے آتی تھیں اورکلاس میں لوگ مجھ پر ہنسا کرتےتھے لیکن میں کبھی بھی پریشان نہیں ہوئی کیونکہ مجھےاپنے کیریئر کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینی تھی۔ عائزہ کا کہنا تھا کہ اُنہیں بہت سی مشکلات کاسامناکرناپڑا،ایک وقت ایسا آیا کہ انہیں تعلیم اور اداکاری میں سے کسی ایک کو چُنے کے لیےکہا گیا لیکن انہوں نے خود کی حوصلہ افزائی کی اور وہ ایک وقت میں اپنی تعلیم اور کیریئر دونوں بنانے میں کامیاب ہوئیں۔


عائزہ خان نے کہا کہ اس پورے سفر میں اُن کے اساتذہ نے اُن کا بھرپور ساتھ دیاتھااوراُن کی حوصلہ افزائی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں وہاں تک پہنچانے میں نیوپورٹس نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ آج میں اپنے اساتذہ کے درمیان طلبہ و طالبات کے لیے رول ماڈل بن کرآئی ہوں۔

عائزہ خان کی کامیابی دیکھ کراسٹیج پر بیٹھے اُن کے والدکی آنکھیں نم ہو گئیں,جس پر عائزہ خان کا کہنا تھا کہ اُس لمحہ مجھے اپنے اوپر بہت فخر محسوس ہوا۔