فوٹوگرافر باپ نے بیٹی کو کیپٹن مارول بنا دیا

March 14, 2019

سپر ہیروز پر مبنی فلم کیپٹن مارول نے جہاں اپنی ریلیز کے بعد پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے وہیں کیلی فورنیا کے ایک فوٹوگرافر نے اپنی 5سالہ بیٹی کو ایسا انوکھا سرپرائز دیا کہ وہ حیران رہ گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فوٹوگرافر جوش روسی کی5 سالہ بیٹی نییلی کیپٹن مارول کی دیوانی ہے.

جسے پیش نظر رکھتے ہوئے جوش نے فلم کے پریمیئر کے بعدپورے سینما میں نییلی کے کیپٹن مارول کے کاسٹیوم پہنے ہوئے مختلف پوزوالے پوسٹرز آویزاں کر دیے۔

جس کو دیکھ کر نہ صرف نییلی بلکہ دیگر لوگ بھی حیران رہ گئے۔