شعیب اخترکی کراچی، اسلام آباد میچ میں دلچسپی

March 14, 2019

پاکستان کے اسپیڈ اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایلیمنیٹر میچ میں زبردست دلچسپی لے رہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر کراچی کنگز فائنل کے لئے کوالیفائی کرتی ہے تو یہ شہر اور کراچی کے عوام کے لئے زبردست بات ہوگی۔

ان کا کہناہے کہ وہ اسلام آباد کے حامی ہیں، لیکن جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ ہی جیتے گی۔