خشوگی قتل کے تمام حقائق منظر عام پر آچکے ہیں، ڈاکٹر بندر العیبان

March 15, 2019

پیرس / جنیوا (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) سعودی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر بندر العیبان نے کہا کہ خشوگی قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے، ملزمان فوجداری عدالت میں گزشتہ تین سماعتوں کے دوران اپنے قانونی ماہرین کے ساتھ پیش ہو رہے ہیں، تمام قانونی تقاضوں کے مطابق کاروائی جاری ہے، اس واقعہ کو انٹرنیشنل تحقیقات کارنگ دینا سعودی داخلی معاملات میں مداخلت ہےجس کو مسترد کرتے ہیں اور اسکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو انسانی حقوق کونسل کے متعلق اجلاس سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر بندر العیبان نے کہا کہ خشوگی قتل کے تمام حقائق و شواہد منظرعام پر آ چکے ہیں۔