تنخواہوں میں اضافہ کوئی غلط اقدام نہیں، مہنگائی بہت زیادہ‘ڈالر140تک پہنچ گیا،ڈپٹی اسپیکر

March 15, 2019

لاہور(آن لائن)پنجاب اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نےوزیراعظم عمرا ن خان کےبیان کوپس پشت ڈالتےہوئےتنخواہیںبڑھانےکےاقدام کو بہترین قراردیتےہوئےکہاکہ مہنگائی بہت زیادہ ہے ‘ایک ممبرکی عزت دارطریقےسےتنخواہ بڑھ جائے توہی وہ گزارا کرسکتاہے۔ڈپٹی سپیکر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی بہت زیادہ ہے حلقے سے آنیو الے لوگوں اورملازمین کاخرچہ بھی اٹھانا ہوتاہے‘اراکین کے مطا لبے پربل پاس کیاگیا۔