حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ؒ کے حجرہ اعتکاف کی رسم غسل

March 15, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ ) خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 807ویں سالانہ عرس کی 2روزہ تقریبات کے سلسلے میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے حجرئہ اعتکا ف کی "رسمِ غسل " کی روح پرور تقریب ، داتاؒ دربار میں ہوئی ،جس میں صاحبزادہ پیر سیّد سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب ، ذوالفقار احمد گھمن سیکرٹری اوقاف پنجاب اور ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب سمیت اکابر مشائخ ،قرأ ، نعت خواں حضرات نے شرکت کی ۔