راولپنڈی کینٹ بورڈ کا آئندہ مالی سال کا ساڑھے تین ارب کا بجٹ متوقع

March 15, 2019

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا آئندہ مالی سال 2019\20کا بجٹ ساڑھے تین ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے ۔ تمام شعبوں سے بجٹ تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا بجٹ کٹ لگنے کے بعد 2790ملین روپے کا پاس ہوا تھا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں بہتری کی وجہ سے ساڑھے تین ارب روپے تک ہو سکتا ہے ، رواں مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 800ملین روپے کی ریکوری متوقع ہے ۔