’’تھریسامے نے بریگزٹ مشورے پر دھیان نہیں دیا‘‘

March 15, 2019

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہو رہی ہیں، برطانوی وزیراعظم کو مشورہ دیا تھا کہ یورپی یونین سےعلیحدہ ہونےکی بات چیت کیسے کریں لیکن انہوں نےدھیان نہیں دیا۔

آئرش وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں صدر ٹرمپ کا بریگزٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بریگزٹ دراصل بہت سے ملکوں کو الگ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیران ہوں کہ بریگزٹ بات چیت کتنی بری طرح ہورہی ہیں، بریگزٹ پر ایک اورعوامی ریفرنڈم نہیں ہوگا اگر ہواتویہ ان لوگوں کےساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نےپہلےریفرنڈم جیتاتھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کےیورپی یونین سےنکل جانے کےبعد امریکا برطانیہ تجارتی معاہدہ کرینگے۔