ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’اے ڈارک پلیس‘کا نیا ٹریلر جاری

March 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ’اے ڈارک پلیس‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم اے ڈارک پلیس (A Dark Place) کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سیمون فیلوزکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اے ڈارک پلیس کی کہانی ایک ایسے ٹرک ڈرائیور کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات سے متصل قصبے سےایک بچےکی پراسرار گمشدگی کی تحقیقات کے لیے جاسوس بن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو اسکاٹ، ڈینیس گوہ، برونوہ ووہ،کیتھرین ڈیئر، سینڈرا ایلس، جیسن ڈیوس ،کرسٹا بیتھ اور جے ڈی ایورمور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹرہیمپڈین اورنورمن میری کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 29مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔