نیوزی لینڈ حملہ: پی ایس ایل میچ سے قبل 1 منٹ کی خاموشی

March 15, 2019

نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشتگرد حملے کے خلاف ، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے دوسرے ایلیمنیٹرمیں میچ سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے کھلاڑی بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ کھیل رہے ہیں۔