جنوب مغربی لندن: لڑائی کے دوران ایک شخص چاقو گھونپے جانے پر ہلاک

March 17, 2019

لندن ( نیوز ڈیسک ) جنوب مغربی لندن میں لڑائی کے دوران ایک شخص چاقو گھونپے جانے پر ہلاک ہوگیا۔فلہام میں لوگوں نے پولیس اور پیرامیڈکس کی آمد سے قبل 29 سالہ متاثرہ شخص کو بچانے کی بڑی کوشش کی مگر وہ موقع پر ہی چل بسا۔ پولیس کو جی ایم ٹی 00.27 بجے ایمبولنس کریو کی جانب سے منسٹر روڈ اور گووان ایونیو کے جنکشن پر طلب کیا گیا تھا۔ میٹ پولیس نے بتایا ہے کہ کیس ہومی سائیڈ اینڈ میجر کرائم کمانڈ کو سونپ دیا گیا ہے اور افسران مکمل صورت حال جاننے کیلئے کام کر رہے ہیں۔