پرچم کشائی کی تقریب روایتی انداز میں منائیں گے، شعیب منصور

March 17, 2019

فرینکفرٹ(سید اقبال حیدر) یورپین ممالک میں جرمنی معاشی اور سیاسی میدان میں اہم ملک ہے،جرمنی میں مقیم پاکستانی پاکستان کی سربلندی کے لئے متحد ہیں،کشمیری بھائیوں سے ہمدردی ہو یا ڈیم فنڈ کے لئے عطیات جمع کرنا ہوں تمام مکاتبِ فکر اور مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق کے باوجود ایک پلیٹ فارم پر یک زبان ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان قونصلیٹ فرینکفرٹ کے ہیڈ آف چانسلری شعیب منصور نے جو قونصلیٹ جنرل کی غیر موجودگی میں دہری ذمے داری ادا کر رہے ہیں نے، نمائندہ جنگ سے گفتگو میں کیا،انھوں نے کہا کہ فرینکفرٹ قونصلیٹ پچھلے برسوں کی طرح امسال بھی 23 مارچ کو پرچم کشائی کی پُروقار تقریب روایتی انداز میں منائے گی ،انھوں نے جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک سے دور ہیں مگر ہمارا دل پاکستان میں رہنے والے اپنے عزواقارب کے ساتھ دھڑکتا ہے،بیرون ملک ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے۔ ہمیں یورپین ممالک میں اپنے رہن سہن،حسن سلوک اورمثبت کردار سے ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔