نیوزی لینڈ سانحہ پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے،مولانا عبدالرحمٰن سلفی

March 17, 2019

کراچی (پ ر)جماعت اہلحدیث پاکستان کے مولانا عبدالرحمٰن سلفی، علامہ پروفیسر محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی، حشمت اللہ صدیقی، مولانا مفتی انس مدنی، مولانا عبدالوکیل ناصر، مولانا مفتی مولانا مفتی جاسم سلفی، مولانا زاہد ہاشمی الازہری و دیگر نے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کی شہادت پر امت مسلمہ رنجیدہ ہے، یورپی ممالک میں مسلمانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، امت مسلمہ صبر کا مظاہرہ کرے اسلام سربلند ہو کر رہے گا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔