ترکی: دیوار گرنے سے راہ گیر خواتین بال بال بچ گئیں

March 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ترکی کے شہر دیار باقر میں دیوار گرگئی۔ دیوار کے ساتھ چلنے والی خواتین حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

جنوب مشرقی شہر دیار باقر میں ایک سڑک پر اچانک اس وقت دیوار آگری جب وہاں سے 3 خواتین گزررہی تھیں۔

دیوار گرتے ہی اس کا ملبہ دور تک بکھر گیا تاہم تینوں اس واقعے میں خواتین محفوظ رہیں۔

دیوار گرنے کا منظر سیکورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔