بختاور بھٹو نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دیدیا

March 17, 2019

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے شیخ رشید کے بیان کو قتل کی دھمکی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بختاور بھٹو نے کہا کہ شیخ رشید پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت آمیز تقاریر سے شیخ رشید سیدھا بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا ہے۔

بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ انتہا پسندوں کی بھٹوز کو دھمکیاں دینا نئی بات نہیں،تعصب پرست شیخ رشید کو سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وفاقی وزیر کھلے عام قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے،وہ اسے جس کا پورا خاندان قتل کیا گیا ہے۔