کرائسٹ چرچ کے گرجا گھرمیں خصوصی دعائیہ تقریب

March 17, 2019

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر پوری دنیا میں ابھی تک سوگ کا سماں ہے، دنیا بھر میں شہداء کے لیے خصوصی طور پر دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔

مساجد پر حملوں میں شہید ہونے والے افراد کے لیے کرائسٹ چرچ کے گرجا گھرمیں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں بھی دعائیہ تقریبات اور شمعیں جلاکر متاثرین سے اظہار یک جہتی کیا گیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں بھی نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں میں شہید افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔