نیوزی لینڈ: ڈنیڈن ایئرپورٹ سے مشکوک پیکٹ برآمد، ایئرپورٹ بند

March 17, 2019

نیوزی لینڈ کے شہرڈنیڈن کے ایئرپورٹ پر مشکوک پیکٹ ملنے پر اتوار کو ایئرپورٹ بند کردیا گیا،مقامی میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ پر مشکوک پیکٹ ملنے پر پولیس حکام نے ایئر پورٹ خالی کرالیا ۔

مشکوک پیکٹ ایئر پورٹ کی ایک عمارت میں ملا۔خصوصی ٹیمیں بھی پیکٹ کی نوعیت جاننے کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئی ہیں۔

ڈنیڈن ایئر پورٹ حکام نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ آج شام کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔جبکہ سیکورٹی حکام اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔