’’سراج درانی کو گرفتار کرکے کھولی میں رکھا گیا‘‘

March 18, 2019

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کر کے ایک چھوٹی سے کھولی میں رکھا گیا ہے، یہ ایک اسپیکر نہیں پوری اسمبلی کی تذلیل ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا قانون ہم نہیں مانتے، عام شہریوں اور بزنس مینوں کو بھی چھوٹی چھوٹی کھولیوں میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے آغا سراج کی فیملی کے ساتھ اچھا رویہ نہیں رکھا، ایسا سلوک قتل کے مجرموں کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کار وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات بنے ہوئے ہیں، حکومت کی دُہری پالیسی ختم ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گرفتاریوں سے کبھی نہیں ڈری، اصل میں کرپشن کرنے والوں کو کوئی نہیں پکڑ رہا،نیب سیاسی مہرے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔

نفیسہ شاہ نے یہ بھی کہا کہ نیب جانبدار ادارہ ہے، نیب کا قانون کالا قانون ہے، اس وقت ہر کیس کو اسلام آباد کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔